0
Tuesday 22 Oct 2019 20:05

دھاندلی کے پیداوار حکمران جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں، جمشید دستی

دھاندلی کے پیداوار حکمران جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں، جمشید دستی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد خان دستی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران حکومت عوام پر عذاب کے سوا کچھ نہیں، دھاندلی کے پیداوار حکمران جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں، مولانا فضل الرحمن کی کوریج پر پابندی پیمرا کے ذریعے میڈیا کا گلہ دبانا حکمرانوں کی بوکھلاہٹ اور مولانا فضل الرحمن کی اخلاقی فتح ہے، عمران خان نے الیکشن سے قبل عوام کو سبز باغ دکھائے اور ان میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کر سکے، پاکستان کی تاریخ میں یہ واحد حکومت ہے جو اپنی موت آپ مر چکی ہے، ملک کا کسان بدحالی کا شکار ہے، کپاس، چاول اور مکئی کی فصل تباہ ہو گئں، ملک کی بینکاری ختم ہو کر رہ گئی ہے، ملکی معیشت کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سعودی عرب میں بادشاہت کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جاتا ہے آج کل پاکستان میں بھی یہی صورتحال ہے، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ کامیاب ہو کر رہے گا، حکمران گھر کو جائیں گے اورہم تمام روکاوٹیں توڑ کر آزادی مارچ میں پہنچیں گے۔
خبر کا کوڈ : 823487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش