QR CodeQR Code

بلوچستان میں جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم پر پابندی عائد

22 Oct 2019 20:50

صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ احتجاج کرنا تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے اور خطرات سے آگاہ کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت کا کام معاملات کو آگے لے جانا ہوتا ہے۔ بلوچستان میں امن و امان کے حالات ہمارے سامنے ہیں، سرحدوں پر بھی صورتحال کشیدہ ہے۔ ایسے حالات میں لانگ مارچ درست نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت نے جمعیت علماء اسلام کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام پر پابندی عائد کر دی۔ وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ حکومت اپنی رٹ قائم کرنا جانتی ہے۔ کوئٹہ میں پی ڈی ایم اے کے دفتر میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے کہا کہ صوبائی حکومت کسی مسلح جتھے کو کام کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ آج اگر انصار الاسلام کو آزاد چھوڑ دیا تو کل دیگر سیاسی جماعتیں بھی خود کو قانون سے بالاتر سمجھیں گی۔ ضیاء لانگو نے کہا کہ احتجاج کرنا تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے اور خطرات سے آگاہ کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت کا کام معاملات کو آگے لے جانا ہوتا ہے۔ بلوچستان میں امن و امان کے حالات ہمارے سامنے ہیں، سرحدوں پر بھی صورتحال کشیدہ ہے۔ ایسے حالات میں لانگ مارچ درست نہیں۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاست کمزور نہیں، ہر کام طریقے سے کرے گی۔ لانگ مارچ والوں سے مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل اپنانے کے لئے اجلاس طلب کرلیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 823498

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823498/بلوچستان-میں-جے-یو-ا-ئی-ف-کی-ذیلی-تنظیم-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org