QR CodeQR Code

مہاتیر محمد بھارتی دھمکیوں کے باوجود کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

22 Oct 2019 22:31

ملائیشیا کے وزیراعظم نے بھارت کو دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ہندو تاجروں کی  ملائیشیا سے ناریل کے تیل کی خریداری بند کرنے کی دھمکی کے باوجود وہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور حق خودارادی سے متعلق اپنا بیان واپس نہیں لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ملائشیاء کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے ہندو تاجروں کے ملائیشیا سے اربوں ڈالر مالیت کی ناریل کے تیل کی تجارت بند کرنے کی دھمکی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کشمیر پر بھارتی جارحیت سے متعلق اپنا بیان واپس لینے سے انکار کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے بھارت کو دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ہندو تاجروں کی  ملائیشیا سے ناریل کے تیل کی خریداری بند کرنے کی دھمکی کے باوجود وہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور حق خودارادی سے متعلق اپنا بیان واپس نہیں لیں گے۔ وزیراعظم مہاتیر محمد نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اقوام متحدہ سے کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ بہت سوچ سمجھ کر کیا تھا، جس پر اب بھی قائم ہوں اور کوئی دباؤ مجھے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔ وزیراعظم مہاتیر محمد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں بھارتی فوج کی جارحیت اور مودی سرکار کی کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اقوام متحدہ کو اپنی رٹ قائم کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 823507

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823507/مہاتیر-محمد-بھارتی-دھمکیوں-کے-باوجود-کشمیریوں-کی-حمایت-میں-ڈٹ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org