0
Tuesday 22 Oct 2019 22:46

بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا

بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض افواج نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں نام نہاد آپریشن کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ آپریشن کے دوران قابض فورسز نے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا اور انہیں عسکریت پسند قرار دے کر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔دوسری جانب ضلع راجوری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھارتی فوج کا جونیئر کمیشنڈ آفیسر ہلاک ہوگیا، جس کے بعد سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 823509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش