0
Tuesday 22 Oct 2019 22:59

کرتارپور راہداری معاہدے پر دستخط کی تقریب منسوخ

کرتارپور راہداری معاہدے پر دستخط کی تقریب منسوخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت کے مابین کرتارپور کوریڈور کے حوالے سے باہمی معاہدے پر دستخط کیلئے 23 اکتوبر کو ہونے والی تقریب مؤخر کردی گئی ہے۔ بھارت نے کرتارپور راہداری کے حوالے سے پاکستانی مسودے کو تسلیم کرتے ہوئے 23 اکتوبر کو دستخط کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی، تاہم حسب روایت بھارت ایک بار پھر اپنے سے وعدے سے پیچھے ہٹ گیا ہے اور حتمی مسودے پر دستخط کی تقریب مؤخر کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کرتارپور کوریڈور کے حوالے سے معاملات طے ہوچکے ہیں، تاہم بھارت تاحال 20 ڈالر فی یاتری  فیس پر اعتراض کرتے ہوئے معاہدے پر دستخط سے بھاگ رہا ہے۔ گزشتہ روز بھارت کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ 23 اکتوبر کو باہمی معاہدے پر دستخط کر دیں گے لیکن اب اس کے انکار کی وجہ سے یہ تقریب ایک بار پھر مؤخر کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 823512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش