0
Tuesday 22 Oct 2019 23:11

پاراچنار میں ضلعی انتظامیہ کی سربراہی میں شیعہ، سنی عمائدین کا جرگہ

پاراچنار میں ضلعی انتظامیہ کی سربراہی میں شیعہ، سنی عمائدین کا جرگہ
اسلام ٹائمز۔ اسسٹنٹ کمشنر ہال پاراچنار میں امن و امان کے حوالے سے اپر کرم کے اہل تشیع اور اہل سنت کے عمائدین کا جرگہ منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ کرم میں امن و امان کے حوالے سے مندرجہ ذیل نکات پر تفصیلی گفت و شنید کی گئیں، فرقہ ورانہ تقاریر سے کرنے سے گریز کرنا، کسی بھی حالت میں روڈ کو بلاک نہ کرنا، جب کبھی کوئی واقعہ پیش آئے تو فوراً پریس کانفرنس نہ کرنا، ذاتی دشمنی کو فرقہ ورانہ رنگ نہ دینا، ڈسٹرکٹ کرم میں ہر حالت میں امن و امان کو برقرار رکھنا۔ اہل تشیع و اہل سنت میں اعتماد کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنا۔ کسی شرپسند کو کسی قسم کی اجازت نہیں کہ وہ ڈسٹرکٹ کرم امن و امان کو ٹھیس پہنچائے، مشران گورنمنٹ کیلئے ہروقت ذمہ دار ہونگے۔ شرپسند ویڈیوز اور تقاریر سوشل پر دینے سے گریز کرنا۔ جرگہ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ کرم میں امن و امان برقرار رکھنے اور ملک کی سلامتی اور بقاء کیلیے خصوصی دعائیں مانگیں گئیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سٹاف، پاک آرمی 73 بریگیڈ کے میجر نثار، ایف سی اور پولیس کے آفیسرز بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے کل مورخہ 23.10.2019 کو صبح 8:00 بجے اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم کے جرگہ ہال میں اپر کرم کے اہلِ تشیع و اہل سنت کا دوبارہ جرگہ ہوگا۔ جس میں بوشہرہ، تری مینگل اور گاوں مقبل کے مشران بھی موجود ہونگے۔ جس میں ڈسٹرکٹ کرم میں امن و امان کے حوالے سے ضروری نکات پر غور کیا جائے گا، جرگہ میں اسسٹنٹ کمشنر پاراچنار عمر احمد خان، ایم این اے ساجد طوری، اسسٹنٹ کمشنر پاراچنار عمر احمد خان، سینیٹر سجاد حسین، ایم پی اے سید اقبال میاں، سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار اور تحریک حسینی کے صدر مولانا یوسف جعفری بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 823514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش