0
Tuesday 22 Oct 2019 23:27

امسال اربعین حسینیؑ کے 35 لاکھ زائرین کو خدمات فراہم کرنے پر سب رضا کار تنظیموں کے شکرگزار ہیں، ڈاکٹر حسن روحانی

امسال اربعین حسینیؑ کے 35 لاکھ زائرین کو خدمات فراہم کرنے پر سب رضا کار تنظیموں کے شکرگزار ہیں، ڈاکٹر حسن روحانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اربعین حسینیؑ پر جانے والے ملین ہا زائرین کو مکمل امن و امان کے ماحول میں اطعام، صحت اور نقل و حمل کی مناسب خدمات فراہم کرنے پر تمامتر رضاکار تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں گزشتہ سالوں کی نسبت امسال 14 گنا زیادہ زائرین نے شرکت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 35 لاکھ زائرین کو خدمات فراہم کرنے پر وہ تمامتر رضاکارانہ تنظیموں کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت اربعین حسینیؑ کے زائرین کو آنے والے سالوں میں پہلے سے بڑھ کر سہولیات فراہم کرے گی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی حکومتی کابینہ کے جلسے کی صدارت کر رہے تھے جبکہ اس جلسے میں اربعین حسینیؑ کی مناسبت سے ایرانی حکومت کیطرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 823515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش