QR CodeQR Code

اسپتال منتقلی مریض کا بنیادی حق ہے مراعات نہیں، آصفہ بھٹو زرداری

22 Oct 2019 23:34

ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ گزشتہ بار جیل حکام انہیں اسپتال لائے اور دو دن کے اندر واپس لے گئے، حالانکہ ڈاکٹرز انہیں ایسا کرنے سے منع کرتے رہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ، سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کے والد آصف زرداری کو جیل کے ڈاکٹرز کے مشورے کے مہینوں بعد جیل حکام نے بالآخر اسپتال منتقل کردیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ گزشتہ بار جیل حکام انہیں اسپتال لائے اور دو دن کے اندر واپس لے گئے، حالانکہ ڈاکٹرز انہیں ایسا کرنے سے منع کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہو جانا چاہئے کہ کسی مریض کو اسپتال لانا کوئی مراعات نہیں، بلکہ یہ ایک بنیادی انسانی حق ہے۔


خبر کا کوڈ: 823516

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823516/اسپتال-منتقلی-مریض-کا-بنیادی-حق-ہے-مراعات-نہیں-آصفہ-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org