QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، چہلم امام حسین (ع) کا آخری جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر

23 Oct 2019 01:24

22 صفر کے مرکزی جلوس کا آغاز امام بارگاہ حضرت غازی عباس (ع) سے سہ پہر کے وقت ہوا۔ جلوس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مغربین کے وقفے کے بعد یہی جلوس تعزیہ کے جلوس کی صورت میں اپنے مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ امام علی (ع) المعروف جامع مسجد یاعلی (ع) میں اختتام پذیر ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 22 صفر کا مزکزی جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ 22 صفر کے مرکزی جلوس کا آغاز امام بارگاہ حضرت غازی عباس (ع) سے سہ پہر کے وقت ہوا۔ جلوس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ماتمی دستوں اور نوحہ خوانوں نے کربلا والوں کے مصائب پیش کئے۔ نماز مغربین سے قبل یہ جلوس امام بارگاہ امام حسین (ع) میں پہنچا۔ مغربین کے وقفے کے بعد یہی جلوس تعزیہ کے جلوس کی صورت میں دوبارہ شروع ہوا اور اپنے مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ امام علی (ع) المعروف جامع مسجد یاعلی (ع) میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے راستے میں لنگر و نیاز کا وسیع پیمانے پہ انتظام کیا گیا تھا۔ جلوس رات گیارہ بجے اختتام پذیر ہوا، جبکہ اس دوران واپڈا کی جانب سے بنا کسی پیشگی وارننگ کے تین مرتبہ بجلی کی فراہمی معطل کی گئی، جس کے خلاف جلوس کے شرکا نے شدید احتجاج کیا۔ 


خبر کا کوڈ: 823528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823528/ڈی-ا-ئی-خان-چہلم-امام-حسین-ع-کا-ا-خری-جلوس-پرامن-طور-پر-اختتام-پذیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org