0
Wednesday 23 Oct 2019 01:33

کچھ طاقتیں پاکستان کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں، وزیراعظم

کچھ طاقتیں پاکستان کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں پاکستان کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں، ایسے عناصر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماوٴں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی بیانیے سمیت اپوزیشن کے آزادی مارچ پر بھی مشاورت ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے لیکن کچھ طاقتیں پاکستان کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں اور ایسی طاقتیں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی، قانونی اور آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پر امن اور سیاسی احتجاج تمام جماعتوں کا آئینی حق ہے، ہم ملک کو سیاسی اور معاشی استحکام کی جانب بڑھانا چاہتے ہیں، نوجوانوں کے لیے کامیاب جوان اور غریبوں کے لیے احساس پروگرام شروع کیا۔  کشمیر کاز پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 823529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش