QR CodeQR Code

لاہور ہائیکورٹ: مولانا فضل الرحمان کیخلاف ایک اور درخواست آگئی

23 Oct 2019 09:49

شہری کاشف کھوکھر نے مولانا فضل الرحمان کیخلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دیدی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مولانا فضل الرحمان منتخب حکومت گرانے کیلئے دھرنا دے رہے ہیں، مولانا کا یہ اقدام غیر قانونی ہے۔ ہائیکورٹ نے شہری کاشف کھوکھر کی یہ درخواست دیگر درخواستوں کیساتھ لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری داخلہ سے 29 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کیخلاف اندارج مقدمہ کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔ شہری کاشف کھوکھر نے مولانا فضل الرحمان کیخلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دیدی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مولانا فضل الرحمان منتخب حکومت گرانے کیلئے دھرنا دے رہے ہیں، مولانا کا یہ اقدام غیر قانونی ہے۔ ہائیکورٹ نے شہری کاشف کھوکھر کی یہ درخواست دھرنے کیخلاف زیر سماعت دیگر درخواستوں کیساتھ لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری داخلہ سے 29 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وفاق سے ہدایت لے کر آئندہ تاریخ پر پیش ہوں۔
 


خبر کا کوڈ: 823534

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823534/لاہور-ہائیکورٹ-مولانا-فضل-الرحمان-کیخلاف-ایک-اور-درخواست-ا-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org