QR CodeQR Code

ریاست مخالف سرگرمیاں روکنے کیلئے ڈپٹی کمشنرز مزید با اختیار ہو گئے

23 Oct 2019 10:00

غیر معمولی اختیارات دینے کا فیصلہ پنجاب کی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔ کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ حکومت پنجاب کے فیصلے نے ڈپٹی کمشنرز کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ جس اقدام کو ریاست کیخلاف سمجھیں اس پر مقدمہ درج کرا سکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ریاست مخالف سرگرمیاں روکنے کیلئے اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو غیر معمولی اختیارات دے دیئے گئے۔ غیر معمولی اختیارات دینے کا فیصلہ پنجاب کی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔ کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ حکومت پنجاب کے فیصلے نے ڈپٹی کمشنرز کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ جس اقدام کو ریاست کیخلاف سمجھیں اس پر مقدمہ درج کرا سکیں گے۔ پاکستانی آئین و قانون کے تحت اس سے قبل یہ اختیار صرف وفاقی اور صوبائی حکومت کو حاصل تھا کہ وہ کسی بھی اقدام کو ریاست مخالف جان کر مقدمہ درج کرا سکتی تھیں۔

صوبائی کابینہ نے ڈپٹی کمشنرز کے اختیارات میں کئے جانیوالے اضافے کی سمری کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد نوٹی فکیشن کا اجرا کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کے اختیارات میں غیر معمولی اضافے کا فیصلہ عین اس وقت کیا گیا ہے کہ جب حزب اختلاف کی جماعتیں آزادی مارچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو 27 اکتوبر کو ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں سے شروع  ہوکر 31 اکتوبر کے دن اسلام آباد میں داخل ہوگا۔ دوسری جانب ایک صوبائی وزیر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ یہ فیصلہ امن و امان کے قیام کیلئے ضروری تھا، اسے جان بوجھ کر جے یو آئی کے دھرنے سے ملایا جا رہا ہے جبکہ یہ اقدام دھرنے کے اعلان سے بھی پہلے کا قابل غور تھا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں امن حکومت کی اولین ترجیح ہے، ایسی کسی سرگرمی کی اجازت نہیں دے سکتے جس سے امن و امان خراب ہو اور بیرونی سرمایہ کاری پر زد پڑ رہی ہو۔


خبر کا کوڈ: 823536

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823536/ریاست-مخالف-سرگرمیاں-روکنے-کیلئے-ڈپٹی-کمشنرز-مزید-اختیار-ہو-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org