QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان کیخلاف کارروائی کی درخواست مسترد

23 Oct 2019 12:04

شہری شاہجہان خان نے درخواست میں مولانا فضل الرحمان، وفاق، چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین پیمرا کو فریق بناتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی تقاریر اور ان کی سیاسی جماعت پر پابندی عائد کی جائے، وزیراعظم آفس سے پوچھا جائے کہ انہوں نے ابھی تک مولانا فضل الرحمان کی تقاریر پر کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا؟۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں کے خلاف تقریر کرنے پر مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف فوج مخالف تقریر پر کارروائی کی درخواست کی سماعت کی۔ شہری شاہجہان خان نے درخواست میں مولانا فضل الرحمان، وفاق، چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین پیمرا کو فریق بناتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی تقاریر اور ان کی سیاسی جماعت پر پابندی عائد کی جائے، وزیراعظم آفس سے پوچھا جائے کہ انہوں نے ابھی تک مولانا فضل الرحمان کی تقاریر پر کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا؟۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ مجھے بتائیں ہمیں کسی کو کیوں روکنا چاہیے، ہمارے بارے میں بھی بہت کچھ کہا جاتا ہے، ہمارے اپنے کردار ایسے ہونے چاہیے کہ کوئی ہمارے بارے میں ایسی بات نہ کرے، گلوبل ورلڈ ہے، سوشل میڈیا کا دور ہے آپ کس کس کو روکیں گے، ملک میں اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہیئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔


خبر کا کوڈ: 823556

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823556/مولانا-فضل-الرحمان-کیخلاف-کارروائی-کی-درخواست-مسترد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org