QR CodeQR Code

وائٹ کالر کیسز کی سائنسی بنیاد پر تحقیقات اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

23 Oct 2019 14:34

کراچی نیب ہیڈکوارٹر کے دورہ کے دوران جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ 23 ماہ میں 71 ارب روپے کی لوٹی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی اور 600 بدعنوانی ریفرنسز عدالتوں میں جمع کرائے، نیب کی سزا دلانے کی شرح 70 فیصد ہے، نیب کراچی کی کارکردگی انتہائی شاندار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے گزشتہ 23 ماہ کے دوران 71 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے جو کہ ریکارڈ کامیابی ہے، میگا کرپشن وائٹ کالر کیسز کی سائنسی بنیاد پر تحقیقات اولین ترجیح ہے، نیب نے احتساب سب کیلئے کی پالیسی بنائی ہے، نیب کراچی کی کارکردگی انتہائی شاندار ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کراچی نیب ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور نیب کراچی کی کارکردگی کا جائزہ لیا، اس موقع پر چیئرمین نیب کو میگا کرپشن کیسز پر بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کی مجموعی کارکردگی میں نیب کراچی کا کلیدی کردار ہے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ  میگا کرپشن وائٹ کالر کیسز کی سائنسی بنیاد پر تحقیقات اولین ترجیح ہے، نیب نے احتساب سب کیلئے کی پالیسی بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 23 ماہ میں 71 ارب روپے کی لوٹی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی اور 600 بدعنوانی ریفرنسز عدالتوں میں جمع کرائے، نیب کی سزا دلانے کی شرح 70 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کراچی کی کارکردگی انتہائی شاندار ہے، ڈی جی نیب فاروق اعوان بہترین کارکردگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 823608

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823608/وائٹ-کالر-کیسز-کی-سائنسی-بنیاد-پر-تحقیقات-اولین-ترجیح-ہے-چیئرمین-نیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org