QR CodeQR Code

مریم نواز نے بیمار والد کی عیادت کیلئے محکمہ داخلہ سے اجازت مانگ لی

23 Oct 2019 14:45

ڈپٹی جنرل سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) عطاء اللہ تارڑ کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو لکھی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف خرابی صحت کی وجہ سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور مریم نواز کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، جہاں ان کو والد کی طبیعت کے حوالے سے فکرلاحق ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مریم نواز کو سروسز ہسپتال میں زیرِعلاج نواز شریف سے ملاقات کیلئے اجازت نہ دینے کا معاملہ، مسلم  لیگ ن نے محکمہ داخلہ کو اجازت کیلئے درخواست بھیج دی۔ ڈپٹی جنرل سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) عطاء اللہ تارڑ کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو لکھی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف خرابی صحت کی وجہ سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور مریم نواز کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، جہاں ان کو والد کی طبیعت کے حوالے سے فکرلاحق ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کو بیمار باپ سے ملنے کی خصوصی اجازت دی جائے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت  پیشی کے موقع پر مریم نواز نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ انہیں والد سے ملنے کی اجازت دی جائے تاہم عدالت نے مریم نواز کی استدعا مسترد کر دی تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 823616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823616/مریم-نواز-نے-بیمار-والد-کی-عیادت-کیلئے-محکمہ-داخلہ-سے-اجازت-مانگ-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org