0
Thursday 24 Oct 2019 10:01

مسلم لیگ ن کا سوشل میڈیا پر فعال کردار ادا کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کا سوشل میڈیا پر فعال کردار ادا کرنے کا فیصلہ
 اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) نے سوشل میڈیا کے محاذ پر حکومت کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ لیگی ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماوں کو سوشل میڈیا پر فعال ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ رہنماوں کو کہا گیا ہے کہ فیس بک اور ٹویٹر پر اپنے اکاونٹس بنا کر اپنا موقف عوام تک پہنچائیں۔ ماڈل ٹاون لاہور میں ہونیوالے مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں اراکین اسمبلی، پارٹی رہنما اور کارکنوں کو پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن اراکین اسمبلی، قائدین اور کارکنوں نے فیس بک اور ٹوئٹر پر اکاؤنٹس نہیں بنائے وہ فوری اکاؤنٹس بنائیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تمام لوگ سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹس بنا کر کارکنوں سے رابطے میں رہیں۔
خبر کا کوڈ : 823624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش