0
Wednesday 23 Oct 2019 15:55

حکومت نے آزادی مارچ کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا

حکومت نے آزادی مارچ کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے آزادی مارچ کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا، آزادی مارچ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد سے مشروط ہوگی۔ آزادی مارچ کے حوالے سے وزیراعظم سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے ملاقات کی، جس میں اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا گیا۔ حکومتی کمیٹی نے کہا 27 اکتوبر سے پہلے اپوزیشن کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کرینگے، امید ہے اپوزیشن ہماری بات مان لے گی۔ وزیراعظم نے کمیٹی کو اپوزیشن سے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں، عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کی حکمت عملی وزارت داخلہ طے کریگی، پی ٹی آئی حکومت جمہوری روایات پر پختہ یقین رکھتی ہے، عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، سڑکیں بند کر کے شہریوں کیلئے مسائل پیدا نہیں کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 823630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش