0
Wednesday 23 Oct 2019 16:24

وزیراعظم عمران خان کو جو مینڈیٹ ملا وہ کسی وصیت یا جنرل جیلانی کی صورت میں نہیں ملا، اعظم سواتی

وزیراعظم عمران خان کو جو مینڈیٹ ملا وہ کسی وصیت یا جنرل جیلانی کی صورت میں نہیں ملا، اعظم سواتی
اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے عوام کی مجموعی طور پر 13 لاکھ 60 شکایات موصول ہوچکی ہیں جس میں سے 12 شکایات کا ازالہ ہوچکا۔ وزیر مملکت علی محمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اعظم سواتی نے بتایا کہ دیگر شکایات کو دور کرنے کا عمل جاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو جو مینڈیٹ ملا وہ کسی وصیت یا جنرل جیلانی کی صورت میں نہیں ملا، مجبوراً ہمیں مخلوط حکومت بنانی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت نے نقائص یہ ہیں کہ ہم اپنے منشور کے مطابق جو چیزیں کرنا چاہتے ہیں اس کے کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اعظم سواتی نے کہا کہ میں نے اپنے سیاسی سفر میں آج تک ایسا وزیراعظم نہیں دیکھا جو زبردست اصلاحات کا قائل ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کی طرح پارلیمانی امور کی وزارت کے پاس بھی ایک شکایتی پورٹل ہے جس کی نگرانی علی محمد خان نگرانی کرتے ہیں۔ اعظم سواتی نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں عوام کی شکایت دور کرنے کے لئے حکومتی نمائندے جائیں گے تاکہ مقامی سطح پر ان کے مسائل حل ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو اس بات کا پابند کردیا گیا کہ اپنی وزارت کے علاوہ کابینہ میں ایک ایسا اقدام بتانا ہوگا کہ جس سے عوام کی فلاح و بہبود بہتر ہوسکے۔ پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی بہت بڑھ چکی ہے اور اس دوران مڈل مین کا کردار ادا کرنے والا شخص اور کمپنی 300 فیصد زائد منافع کمارہی ہیں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ حکومتی ایک ایسی ای پلیکیشن بنا رہی ہے جس کے بعد صارفین مناسب قیمت پر اشائے خورونوش اپنے گھر کی دہلیز پر منگواسکیں گے اور اس میں شرح منافع 5 فیصد ہوگا۔ اعظم سواتی نے آئندہ سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کا عندیہ دیا۔ علاوہ ازیں وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا وزیراعظم کا شکایتی سیل گزشتہ کئی برسوں سے قائم تھا لیکن اس پر جدید خطوط پر استوار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ خوشی کوئٹہ پہنچ کر ہوئی جب ایک عام شخص کی شکایت کے ازالے کے لئے حکومتی حکام وہاں پہنچے اور اس شخص نے شدت جذبات میں تعریفی کلمات کہے۔ علی محمد خان نے کہا کہ وزیراعظم شکایات سیل میں ہر قسم کے مسائل کا شکار افراد رابطہ کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کہ اصل کامیابی یہ ہے کہ وفاق کی سطح پر عوامی شکایت کا ازالہ ہو اور صوبائی سطح پر متعلقہ حکام عوام کے مسائل پر جواب دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل ان کے حلقے میں حل ہونا چاہیئے۔ علی محمد خان نے کہا کہ جب تک نچلی سطح پر عوام کے مسائل کا ازالہ نہیں ہوگا تب تک اس کے ثمرات مؤثر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں شکایات کے حل کا تناسب 44 سے بڑھ کر 74 فیصد ہوچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 823636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش