QR CodeQR Code

وزیراعظم کی نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات

23 Oct 2019 16:41

سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئیٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی صحت سے متعلق پنجاب حکومت سے تفصیلات طلب کرلی ہیں اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہیں کہ نواز شریف کو ان کے خاندان کے افراد کی منشاء کے مطابق علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی ہیں۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئیٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی صحت سے متعلق پنجاب حکومت سے تفصیلات طلب کرلی ہیں اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہیں کہ نواز شریف کو ان کے خاندان کے افراد کی منشاء کے مطابق علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 823643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823643/وزیراعظم-کی-نواز-شریف-کو-علاج-بہترین-سہولیات-فراہم-کرنے-ہدایات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org