0
Wednesday 23 Oct 2019 16:45

نواز شریف کو کچھ ہوا تو محاسبہ عمران خان کا ہوگا، خواجہ آصف

نواز شریف کو کچھ ہوا تو محاسبہ عمران خان کا ہوگا، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو محاسبہ عمران خان کا ہوگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف سب کچھ عمران خان کی ہدایت پر ہورہا ہے، انہیں سیاسی اقدار کا کوئی پاس نہیں، شرم حیاء حکومت کے پاس سے بھی نہیں گزری، بیمار شخص کے لئے جس طرح کے بیان دیئے جارہے ہیں ہم اسے نہیں بھولیں گے اور اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو محاسبہ عمران خان کا ہوگا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کا شریف خاندان کے ساتھ رویہ انتہائی غیر انسانی ہے، میاں نواز شریف کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں، نواز شریف سے طبی سہولیات واپس لے لی گئیں تھی، میڈیکل رپورٹس کو سامنے نہیں لایا جارہا، مریم نواز کی والد سے ملاقات نہ ہونے دینے سے ثابت ہے یہ سفاک ہیں، (ن) لیگ نواز شریف کی صورتحال کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 31 اکتوبر کو ن لیگ آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 823645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش