0
Wednesday 23 Oct 2019 17:54

بلوچستان یونیورسٹی وڈیو اسکینڈل، پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں چیئرپرسن کا انتخاب

بلوچستان یونیورسٹی وڈیو اسکینڈل، پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں چیئرپرسن کا انتخاب
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان یونیورسٹی وڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے قائم  پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں ماہ جبین شیرانی چیئرپرسن منتخب کرلی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ  پارلیمانی کمیٹی اسپیکر بلوچستان اسبملی کے حکم پر قائم کی گئی تھی۔ کمیٹی بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ کو ہراساں کئےجانے کے واقعات کی تحقیقات کرے گی۔ دس رکنی کمیٹی میں 10 ارکان شامل ہیں، جنہوں نے آج ہونے والے اجلاس میں ماہ جبین شیران  کو کمیٹی کا چیئر پرسن منتخب کیا ہے۔ بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ کو ہراساں کئے جانے کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان شامل کئے گئے ہیں۔ ارکان میں ثنا بلوچ، شکیلہ نوید دہوار، ماہ جبین شیران، میر اسد بلوچ اور دنیش کمار شامل ہیں۔ احسان شاہ، میر سلیم احمد کھوسہ، سید فضل آغا نصراللہ زیرے اور ملک نعیم بازئی بھی کمیٹی میں شامل  ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ثناء بلوچ کے پوائنٹ آف پبلک امپورٹینس کے نقطہ پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اسمبلی رول 170 کے تحت اسپیکر صوبائی اسمبلی نے کمیٹی تشکیل دی تھی۔ بلوچستان اسمبلی کے رولز 132 کے تحت چئیرپرسن کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کمیٹی معاملے کی تحقیقات کر کے اپنی سفارشات اسمبلی میں پیش کریگی۔
 
خبر کا کوڈ : 823658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش