0
Wednesday 23 Oct 2019 18:30

جامعہ بلوچستان ہراسانی کیس، پارلیمانی کمیٹی کا اگلا لائحہ عمل کیا ہو گا؟

جامعہ بلوچستان ہراسانی کیس، پارلیمانی کمیٹی کا اگلا لائحہ عمل کیا ہو گا؟
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کے ارکان ہراسانی اسکینڈل کے حوالے سے جامعہ بلوچستان کا دورہ کریں گے۔ دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے اکیڈمک اور نان اکیڈمک انٹرنیز کی انٹرن شپ منسوخ کر دی۔ جامعہ بلوچستان کے ہراسانی اسکینڈل کے حوالے سے قائم صوبائی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن ماہ جبیں شیراں کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان ثنا بلوچ، شکیلہ نوید دہوار، میر اسد بلوچ، دنیش کمار، سید احسان شاہ، میر سلیم احمد کھوسہ، سید فضل آغا، نصراللہ زیرے اور ملک نعیم بازئی شریک ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کے ارکان 24 اکتوبر کو بلوچستان یونیورسٹی کا دورہ کرکے قائمقام وائس چانسلر پروفیسر محمد انور پانیزئی سے ملاقات کریں گے جس میں اسکینڈل سے متعلق معلومات لی جائیں گی۔ کمیٹی اپنی رپورٹ مکمل کرنے کے بعد اسپیکر کو پیش کرے گی، جبکہ سفارشات بلوچستان اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔
 
خبر کا کوڈ : 823661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش