QR CodeQR Code

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، اکرم درانی کی عبوری ضمانت منظور

23 Oct 2019 18:59

عدالت عالیہ نے اکرم درانی کی استدعا پر 4 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے شق وار جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) رہنماء اکرم درانی کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 4 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ بدھ کو اکرم درانی کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں دائر درخواست ضمانت پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت عالیہ نے اکرم درانی کی استدعا پر 4 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے شق وار جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ نیب اکرم درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کر رہا ہے۔ سابق وزیر ہاؤسنگ کیخلاف فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے 2 رہائشی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کی انکوائری بھی جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 823667

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823667/آمدن-سے-زائد-اثاثہ-جات-کیس-اکرم-درانی-کی-عبوری-ضمانت-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org