0
Wednesday 23 Oct 2019 19:03

سوات اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام ٹائمز۔ بدھ کی دوپہر سوات سمیت مالاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.3 اور زیر زمین گہرائی 34 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ بتایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ مالاکنڈ شہر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں موصول ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 823668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے