QR CodeQR Code

سوات اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے

23 Oct 2019 19:03

زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ بتایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ مالاکنڈ شہر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں موصول ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ بدھ کی دوپہر سوات سمیت مالاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.3 اور زیر زمین گہرائی 34 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ بتایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ مالاکنڈ شہر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں موصول ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 823668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823668/سوات-اور-مالاکنڈ-میں-زلزلے-کے-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org