QR CodeQR Code

آزادی مارچ کیلئے کنٹینروں کی پکڑ دھکڑ سے ٹرانسپورٹروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا

23 Oct 2019 22:08

کراچی گڈز کیئریرز ایسوسی ایشن کے صدر رانا محمد اسلم نے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کو ٹرانسپورٹرز کا معاشی قتل عام قرار دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کیلئے کنٹینروں کی پکڑ دھکڑ سے ٹرانسپورٹروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ کراچی گڈز کیئریرز ایسوسی ایشن کے صدر رانا محمد اسلم نے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کو ٹرانسپورٹرز کا معاشی قتل عام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کاروباری حالات پہلے ہی تباہی کے دہانے پر ہیں، اور اس حکمت عملی سے ٹرانسپورٹرز میں حکومت کے خلاف شدید نفرت کا رویہ بڑھتا جا رہا ہے، پکڑے جانے والے کنٹینرز میں زیادہ تر لوڈڈ کنٹینر ہیں، جس میں امپورٹ اور ایکسپورٹ کے کنٹینرز شامل ہیں، وقت پر کنٹینر نہ پہنچنے کی وجہ سے ڈیٹینشن کی مد میں لاکھوں روپیہ ہرجانہ ٹرانسپورٹرز کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ رانا اسلم نے کہا کہ حکومت وقت نے ان کنٹینرز کو فوری طور پر آزاد نہ کیا، تو ہمارے پاس اپنے کاروبار کو بند کرنے علاوہ اور کوئی راستہ نہ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 823682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823682/آزادی-مارچ-کیلئے-کنٹینروں-کی-پکڑ-دھکڑ-سے-ٹرانسپورٹروں-کے-صبر-کا-پیمانہ-لبریز-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org