QR CodeQR Code

موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی کراچی بھر میں مختلف ادویات غائب

23 Oct 2019 22:22

دانت کے درد کیلئے عام طور پر استعمال کی جانے والے ٹیبلیٹ اینسیڈ اور فیروبن 100 اچانک غائب ہوگئی ہیں، بہت سے سرکاری اور غیر سرکاری ڈینٹسٹ بھی اس بات کو لے کر پریشان ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی مختلف ادویات کا کال پڑ گیا۔ کراچی کی میڈیسن مارکیٹ سے عام استعمال کی مختلف میڈیسن اچانک غائب ہو گئیں۔ دانت کے درد کیلئے عام طور پر استعمال کی جانے والے ٹیبلیٹ اینسیڈ اور فیروبن 100 اچانک غائب ہوگئی ہیں، بہت سے سرکاری اور غیر سرکاری ڈینٹسٹ بھی اس بات کو لے کر پریشان ہیں۔ کراچی کے بڑے سرکاری اسپتال کے شعبہ دانت کے ایک ڈاکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی بنیاد پر بتایا کہ اچانک میڈیکل ریپزینٹیٹو آئے اور اینسیڈ کے نام سے دوائی متعارف کروانے شروع کر دی، اب آہستہ آہستہ یہ میڈیسن مارکیٹ سے غائب کر دی گئی، جبکہ اس طرح فیبرون 100 بھی مارکیٹ سے غائب ہے اور میڈیکل اسٹور والے فاسٹ ایش کے نام سے دوائی کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس طرح ناک، کان اور گلے کی خرابی میں عام طور پر استعمال کی جانے والی ایرینیک فورٹ اور ایرینیک بھی مارکیٹ میں بالکل ناپید ہیں۔ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی عام استعمال کی جانے والی یہ میڈیسن مارکیٹ سے غائب ہیں، جبکہ ان کے متبادل عام تیار ہی جانے والی میڈیسن فروخت کی جا رہی ہیں۔ شہر کے بعض میڈیکل اسٹورز اور پسماندہ علاقوں میں پیناڈول کے بدلے ٹوراڈول کی فروخت بھی جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 823685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823685/موسم-کی-تبدیلی-کیساتھ-ہی-کراچی-بھر-میں-مختلف-ادویات-غائب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org