0
Wednesday 23 Oct 2019 22:57

کرم میں امن و امان خراب کرنیکی اجازت کسی کو نہیں دینگے، شیعہ، سنی کامیاب جرگہ

کرم میں امن و امان خراب کرنیکی اجازت کسی کو نہیں دینگے، شیعہ، سنی کامیاب جرگہ
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ کا شیعہ، سنی قبائلی عمائدین کے ساتھ اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں ضلع کرم میں پائیدار امن کو برقرار رکھنے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔ پاراچنار میں عمائدین کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ضلع کرم سے پی پی پی کے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری نے کہا کہ ضلع کرم میں امن برقرار رکھنے کے لئے عمائدین کے ساتھ حکومت کا انتہائی کامیاب جرگہ ہوا ہے، جس میں ضلع کرم کے پانچ پارلیمنٹیرینز نے بھی شرکت کی، جرگہ سے اپنے خطاب میں بریگیڈیئر نجف عباس اور ڈپٹی کمشنر شاہ فہد نے کہا کہ ضلع کرم میں انتہائی مشکل اور قربانیوں کے بعد امن قائم ہوا ہے، کسی کو بھی امن کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی آئندہ کیلئے اس سلسلے میں کسی کے ساتھ نرمی برتی جائے گی۔ ساجد طوری کا کہنا تھا کہ جرگہ میں نو نکات پر پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس میں طے پایا کہ ذاتی معاملات اور دشمنی کو غلط رنگ نہیں دیا جائے گا، کسی کو اشتعال انگیزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، سوشل میڈیا کا غلط استعمال نہیں کیا جائے گا، پاراچنار پشاور مین شاہراہ کو کسی صورت بند نہیں کیا جائے گا، امن و امان کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہوگی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور خلاف ورزی کی صورت میں علاقے کے عمائدین ذمہ دار ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 823689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش