QR CodeQR Code

بلاول بھٹو زرداری آپ کو سندھ کی عوام نے رد کردیا، پیپلز پارٹی کا تھر کا جلسہ ناکام ہوگیا، حلیم عادل شیخ

23 Oct 2019 23:04

ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اویس ٹپی سے لے کر انور مجید تک آپ کے سہولت کار تھے جنہوں نے کرپشن کی، سہولت کاری کا رواج بلاول زرداری کی پارٹی میں ہے، آمروں سے ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر جیسے لیڈر ٹکرا سکتے ہیں آپ تو زرداری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آپ کو سندھ کی عوام نے رد کردیا، پیپلز پارٹی کا تھر کا جلسہ ناکام ہوگیا ہے، عوام کی جگہ خالی کرسیوں سے بلاول نے خطاب کیا، حمیر سنگھ کی دھمکیوں و دیگر اخراجات کے باوجود عوام جلسے میں نظر نہیں آئی، بلاول کے استقبال کے لئے ٹڈی دلوں نے جلسے میں ڈیرے جما رکھے تھے۔ حلیم عادل شیخ نے بلاول زرداری کے آمرانہ حکومت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ظالمانہ حکومت ہے، سندھ حکومت نے عوام کے ساتھ ظلم کئے ہیں جس کی سزا آج ان کو مل رہی ہے، بلاول زرداری آپ کیا تحریک چلائیں گے آپ کو سندھ کی عوام نے رد کردیا ہے، لاڑکانہ کے ریجیکٹڈ لیڈر کس منہ سے تحریک چلائیں گے جو تھر کے ہزاروں بچوں کی موت کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اویس ٹپی سے لے کر انور مجید تک آپ کے سہولت کار تھے جنہوں نے کرپشن کی، سہولت کاری کا رواج بلاول زرداری کی پارٹی میں ہے، آمروں سے ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر جیسے لیڈر ٹکرا سکتے ہیں آپ تو زرداری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری نے پیاسے تھر کے باسیوں کے لئے لگائے گئے آر او پلانٹ میں بھی کمیشن لیا، تھر کی عوام کے نام پر لوٹے گئے پیسوں سے بلاول ہاؤس میں کتوں کے اخراجات پوری کئے جاتے رہے، آج تک تھر کی اسپتالوں میں ایمبولنس تک نہیں ملتی، دوائیاں غائب ہیں، ڈسپنسریاں بند پڑی ہیں، تھر میں پیپلز پارٹی نے کوئی سہولت عوام کو نہیں دی یے۔


خبر کا کوڈ: 823691

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823691/بلاول-بھٹو-زرداری-آپ-کو-سندھ-کی-عوام-نے-رد-کردیا-پیپلز-پارٹی-کا-تھر-جلسہ-ناکام-ہوگیا-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org