0
Wednesday 23 Oct 2019 23:09

کراچی میں ڈینگی کے باعث مزید ایک شہری دم توڑ گیا

کراچی میں ڈینگی کے باعث مزید ایک شہری دم توڑ گیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ڈینگی کا جن بے قابو ہوتا جارہا ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک  شہری جان کی بازی ہار گیا۔ ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال میں 71 سالہ شخص ڈینگی کے باعث جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد رواں سال سندھ بھر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔ انسداد ڈینگی سیل کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں ڈینگی کے 226 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ رواں ماہ سندھ میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 941 ہوگئی ہے جن میں سے 3 ہزار 678 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق امسال اب تک 7 ہزار سے زائد افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 823692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش