QR CodeQR Code

ملتان، جے یو آئی کی اے پی سی، 27 اکتوبر کو کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلیئے ریلی کا اعلان 

23 Oct 2019 23:32

اے پی سی کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ دھاندلی سے بننے والی حکومت اور بڑھتی ہوئی مہنگائی، پاکستان میں عدم استحکام، بے روزگاری کا سیلاب، بدامنی اور حکومت کی غیرسنجیدگی اور اپوزیشن کے ساتھ ناروا سلوک جیسے اقدامات بے جا گرفتاریوں اہم اپوزیشن رہنماں کو دیوار سے لگانے جیسے ظالمانہ اقدامات کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آل پارٹیز کانفرنس میں جمعیت علما اسلام ضلع ملتان کے امیر مولانا ایاز الحق قاسمی، مسلم لیگ (ن) ضلع ملتان کے صدر محمد بلال بٹ، منیر لنگاہ، مطیع الحسن، پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے محمد عثمان بھٹی، جمعیت علما پاکستان کے رہنما محمد ایوب مغل، علامہ شفیق اللہ البدری، مجلس احرار اسلام ملتان کے صدر مولانا اکمل، معاویہ انصاری، مولانا حبیب الرحمن اکبر، حاجی زاہد مقصود قریشی، مولانا طیب فرید، قاری اکرم شاہ، قاری طہ سین نے مشترکہ طور پر کانفرنس میں کہا کہ دھاندلی سے بننے والی حکومت اور بڑھتی ہوئی مہنگائی، پاکستان میں عدم استحکام، بے روزگاری کا سیلاب، بدامنی، حکومت کی غیرسنجیدگی، اپوزیشن کے ساتھ ناروا سلوک جیسے اقدامات بے جا گرفتاریوں، اہم اپوزیشن رہنماوں کو دیوار سے لگانے جیسے ظالمانہ اقدامات کی پرزور مزمت کی اور حکومت سے فی الفور مستعفی ہونے اور نئے الیکشن کے انعقاد کا پر زور مطالبہ کیا، شرکا نے آزادی مارچ میں شامل ہونے کے عزم کا اظہار کیا اور 27 اکتوبر بروز اتوار کو مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بھرپور موٹرسائیکل ریلی نکالنے کا اعلان کیا۔





خبر کا کوڈ: 823696

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823696/ملتان-جے-یو-آئی-کی-اے-پی-سی-27-اکتوبر-کو-کشمیریوں-کے-ساتھ-اظہاریکجہتی-کیلیئے-ریلی-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org