0
Wednesday 23 Oct 2019 23:34

ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی سے پابندیاں ہٹانے کا اعلان کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی سے پابندیاں ہٹانے کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ترکی پر عائد کی گئی تجارتی و معاشی پابندیاں جلد ختم کردی جائیں گی۔ ترکی شمالی شام میں جاری فوجی آپریشن روک کر مستقل جنگ بندی پر راضی ہوچکا ہے اور اسی بنا پر ترکی سے امریکی درآمدات پر عائد کی گئی پابندیاں جلد اٹھالی جائیں گی۔ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں اس وقت تک معطل رہیں گی جب تک کوئی ایسا واقعہ نہ ہوجائے جس سے ہم ناخوش ہوجائیں۔ ترکی کی جانب سے انہیں مستقل جنگ بندی کے لفظ پر بھی شک ہے۔ واضح رہے کہ ترکی شام سے متصل اپنی سرحدوں پر پناہ گزینوں کے لیے محفوظ علاقہ قائم کرنا چاہتا ہے اور اسی بنا پر اس نے کردوں سے علاقہ خالی کرانے کے لیے فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔ اس لئے ترکی نے اپنی سرحد سے ملحقہ شامی علاقے سے کرد باغیوں کے انخلا کے لیے 9 اکتوبر کو فوجی کارروائی شروع کی تھی۔ کارروائی کے باعث امریکا نے ترکی پر اقتصادی پابندیاں لگادی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 823697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے