0
Wednesday 23 Oct 2019 23:45

بجلی کی قیمت میں ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ

بجلی کی قیمت میں ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ
اسلام ٹائمز۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 66 پیسے کا اضافہ کردیا ہے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق  صارفین سے یہ اضافہ آئندہ ماہ کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 20 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نوٹفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک اور 50 یونٹ ماہانہ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر اس کا اطلاق  نہیں ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 823698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب