QR CodeQR Code

بجلی کی قیمت میں ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ

23 Oct 2019 23:45

نیپرا نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 66 پیسے کا اضافہ کردیا ہے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 66 پیسے کا اضافہ کردیا ہے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق  صارفین سے یہ اضافہ آئندہ ماہ کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 20 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نوٹفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک اور 50 یونٹ ماہانہ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر اس کا اطلاق  نہیں ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 823698

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823698/بجلی-کی-قیمت-میں-ایک-روپے-66-پیسے-فی-یونٹ-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org