0
Thursday 24 Oct 2019 06:37

نواز شریف کی تشویشناک حالت دیکھ کر مریم نواز بیمار، ہسپتال داخل

نواز شریف کی تشویشناک حالت دیکھ کر مریم نواز بیمار، ہسپتال داخل
اسلام ٹائمز۔ مریم نواز کوٹ لکھپت جیل سے پیرول پر رہائی کے بعد اپنے والد نواز شریف کی عیادت کیلئے سروسز اسپتال گئی تھیں، تاہم سابق وزیراعظم کی تشویشناک حالت دیکھ کر ان کی طبعیت بھی بگڑ گئی جس کے بعد انہیں بھی اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔ حکومت کی جانب سے مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے پیرول پر رہا کیا گیا، جس کے بعد وہ اپنے والد سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے سروسز اسپتال پہنچیں۔ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز والد کی تشویشناک حالت دیکھ کر آبدیدہ ہوگئیں، جس کے بعد ان کی بھی طبعیت بگڑ گئی، جس پر ڈاکٹروں نے انہیں بھی اسپتال میں داخل کرلیا۔

مریم کو وی وی آئی پی وارڈ ٹو میں شفٹ کردیا گیا ہے، وہ چوہدری شوگر ملز کیس میں تحقیقات کیلئے نیب کی حراست میں ہیں۔ ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاء اللہ تاڑ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں تصدیق کی ہے کہ مریم نواز کی طبعیت خراب تھی جو آج مزید بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں سروسز اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔ مریم نواز شریف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں والد سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جج صاحب سے اجازت مانگی تھی کہ عدالت سے جیل واپس جاتے ہوئے مجھے ایک گھنٹے کیلئے والد کی عیادت کرنے دی جائے لیکن انہوں نے اجازت نہیں دی۔ مسلم لیگ نون کے رہنماؤں نے بھی مریم نواز کو والد سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کو بے رحمی قرار دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 823704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے