QR CodeQR Code

فیصل آباد، گداگروں کی پکڑ دھکڑ کیلئے ایکشن

24 Oct 2019 06:53

سوشل ویلفیئر ادارہ اسپیشل اسکول کے بچوں کی بس مانگ کر بھکاریوں کے خلاف ایکشن کرنے نکل پڑا، ادارے کے پاس ان بھکارنوں کو رکھنے کی جگہ ہے نہ ہی کھلانے کیلئے فنڈز میسر ہیں لیکن عملہ پھر بھی زبردستی لے جانے پہ بضد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر نے مانگے کی بس میں روتی پیٹتی بھکارنوں کو پکڑ تو لیا مگر انہیں رکھنے کو جگہ ہے اور نہ کھلانے کیلئے فنڈز دستیاب ہیں۔ فیصل آباد کا سوشل ویلفیئر ادارہ اسپیشل اسکول کے بچوں کی بس مانگ کر بھکاریوں کے خلاف ایکشن کرنے نکل پڑا، ادارے کے پاس ان بھکارنوں کو رکھنے کی جگہ ہے نہ ہی کھلانے کیلئے فنڈز میسر ہیں لیکن عملہ پھر بھی زبردستی لے جانے پہ بضد ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کے حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں، ہم روز 50 60 بھکاری پکڑنے لگ جائیں تو کہاں رکھیں گے۔ ان کو ایک دو دن میں چھوڑ دیں گے۔ بھکاریوں کے خلاف آپریشن تو آئے روز ہوتے ہیں مگر ان کی تربیت کے لئے کوئی اقدامات نہں اٹھائے جاتے جو انسداد گداگری کی آگاہی مہم بھی سوالیہ نشان ہے۔


خبر کا کوڈ: 823706

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823706/فیصل-ا-باد-گداگروں-کی-پکڑ-دھکڑ-کیلئے-ایکشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org