0
Thursday 24 Oct 2019 07:35

نیکٹا ایکٹ میں ترمیم اور بورڈ میں توسیع کا فیصلہ

نیکٹا ایکٹ میں ترمیم اور بورڈ میں توسیع کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے نیکٹا ایکٹ میں ترمیم اور بورڈ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے، ایکٹ کو منظوری کیلئے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے نیکٹا ایکٹ میں ترمیم اور بورڈ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، ایف اے ٹی ایف کی کڑی شرائط پر وفاقی حکومت نے اہم اقدام کرتے ہوئے ایکٹ کو منظوری کیلئے قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ بل کو نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی ترمیمی بل2019 کانام دیا گیا ہے، فیصلہ کن کارروائی کیلئے ادارے کو فیصلہ سازی کا اختیار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ نیکٹا کے بورڈ آف گورنرز اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران میں اضافہ کیا جائے گا، پہلی بار قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان کو اتھارٹی میں شامل کیا جائے گا۔ سینیٹ و قومی اسمبلی سے1،1رکن بطور مستقل رکن شامل ہوگا، قومی سلامتی کے اداروں کو بھی اتھارٹی میں شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ وزیر داخلہ اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کے سربراہ ہوں گے، اس کے علاوہ نیکٹا کے کام کا دائرہ کار بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نیشنل کوآرینیٹر نیکٹا ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 823708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش