QR CodeQR Code

بین الافغان امن مذاکرات کا نیا دور 28 اور 29 اکتوبر کو چین میں ہو گا، ترجمان افغان طالبان

24 Oct 2019 07:48

‏دوحا مذاکرات کے بعد سے یہ طالبان اور افغان رہنماؤں کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات ہو گی۔‏ ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ 25 اکتوبر کو ماسکو میں پاکستان، روس، امریکا اور چین کے درمیان افغان امن عمل کے سلسلے میں اہم میٹنگ ہو گی، ماسکو میں ہونے والی میٹنگ میں پاکستان کا کردار کلیدی ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان کے قطر آفس کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ ‏بین الافغان امن مذاکرات کا نیا دور 28 اور 29 اکتوبر کو ہو گا۔ ترجمان افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملا برادر کی سربراہی میں طالبان وفد کی افغانستان کے لیے چینی نمائندہ خصوصی اور قطر میں چینی سفیر ڈنگ ژان سے ملاقات ہوئی جس میں اگلے ہفتے بیجنگ میں ہونے والے بین الافغان مذاکرات اور امن عمل پر بات چیت کی گئی۔ ‏بین الافغان امن مذاکرات کا دو روزہ اجلاس آئندہ ہفتے چین میں ہو گا، ‏امن مذاکرات 28 اور 29 اکتوبر کو ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق افغان نائب صدر سرور دانش کی سربراہی میں 25 رکنی افغان وفد کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ ‏دوحا مذاکرات کے بعد سے یہ طالبان اور افغان رہنماؤں کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات ہو گی۔‏ ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ 25 اکتوبر کو ماسکو میں پاکستان، روس، امریکا اور چین کے درمیان افغان امن عمل کے سلسلے میں اہم میٹنگ ہو گی، ماسکو میں ہونے والی میٹنگ میں پاکستان کا کردار کلیدی ہو گا۔ ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ طالبان وفد ملا برادر کی سربراہی میں چین کی دعوت پر کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ سہیل شاہین نے کہا کہ اجلاس میں تمام شرکاء انفرادی حیثیت میں شریک ہوں گے اور افغان مسئلے کےحل کے لیے ذاتی رائے دیں گے، بیجنگ ملاقات ماسکو اور قطر کانفرنس کا تسلسل ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 823710

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823710/بین-الافغان-امن-مذاکرات-کا-نیا-دور-28-اور-29-اکتوبر-کو-چین-میں-ہو-گا-ترجمان-افغان-طالبان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org