0
Thursday 24 Oct 2019 08:34

لاہور، جماعت اسلامی کے زیراہتمام پاکستان اقلیتی کنونشن کا انعقاد

لاہور، جماعت اسلامی کے زیراہتمام پاکستان اقلیتی کنونشن کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں پاکستان اقلیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے اسلام اقلیتوں کے تحفظ کا سب سے بڑا علمبردار اور اسلامی نظام اقلیتوں کے حقوق کا محافظ ہے، پاکستان کا آئین اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی دیتا ہے، بھارت میں برہمن راج اقلیتوں کا قاتل ہے، بھارت میں مساجد، گورودواروں اور چرچز کو شدید خطرہ ہے، مودی مسلمانوں، سکھوں اور مسیحیوں کا مشترکہ دشمن ہے۔ منصورہ میں پاکستان اقلیتی کنونشن سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، نائب امیر اسد اللہ بھٹو، لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مسیحی و سکھ رہنماؤں اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا حکومت نے ایک ایسے وقت میں ملک کو انتشار کا شکار کیا ہے، جب یکجہتی اور وحدت کی اشد ضرورت تھی، حکومت کی نااہلی نے کشمیر کی آزادی کی تحریک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، حکومت اپنی اداؤں پر غور کرے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 126 دن دھرنا دیکر ایک ریکارڈ قائم کیا تھا، آپ کیخلاف تو لوگوں نے ابھی سہ روزہ دھرنا بھی نہیں دیا اور آپ ابھی سے گھبرا گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایک خوف کا عالم ہے، حکومت قلعہ بند ہو کر خندقیں کھودنے میں مصروف ہے، حکومت آئین و قانون پر عملدرآمد کے بجائے خود لاقانونیت پر اتر آئی ہے، پوری سوسائٹی یرغمال ہے، سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کیا جارہاہے، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے کے بجائے لوگوں کے راستے بند کرنے پر خرچ ہورہاہے۔
خبر کا کوڈ : 823714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش