0
Thursday 24 Oct 2019 09:57

عزاداری سید الشہدا ؑ کی آزادی کو یقینی بنایا جائے، نیاز نقوی

عزاداری سید الشہدا ؑ کی آزادی کو یقینی بنایا جائے، نیاز نقوی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے مطالبہ کیا ہے کہ عزاداری السید الشہدا ؑ کی آزادی کو یقینی بنایا جائے،  آئین پاکستان تمام شہریوں کے مذہبی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کو انتظامی اجازت سے مستثنیٰ قرار دیا جائے، کسی قسم کی پابندی نہیں ہونی چاہیے، اس سال پولیس نے بعض مقامات پر اجازت کے باوجود دھونس دھاندلی سے جلوس نہیں نکلنے دئیے، جس پر ملت تشیع میں تشویش پائی جاتی ہے۔
 
لاہور میں علماء سے گفتگو میں ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ عزاداری رسم نہیں، یہ ظلم اور ناانصافی کیخلاف پیغام کربلا ہے، جو امام حسین علیہ السلام نے یزیدیت کیخلاف قیام کرکے دیا۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء کسی حکومت یا مسلک کے خلاف نہیں، یہ تو حق پرستوں کا احتجاج ہے، جو چودہ صدیوں سے جاری ہے اور تا قیامت جاری رہے گا، حکومت اس سے پریشان نہ ہو، یہ کسی مسلک کیخلاف بھی نہیں، پُرامن لوگ ہیں اور امن سے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 823730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش