0
Thursday 24 Oct 2019 10:08

حکومت پریشان نہ ہو، آزادی مارچ پُرامن ہوگا، اعجاز ہاشمی

حکومت پریشان نہ ہو، آزادی مارچ پُرامن ہوگا، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا آزادی مارچ کی اجازت دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے، حکومت نے مجبور ہوکر ایک اور یوٹرن لیا ہے یہ حکمرانوں کے اپنے فائدے میں ہوگا، یقینا حکومت نے عوامی سیلاب کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں، ابھی تو مارچ شروع نہیں ہوا تو وزیراعظم سمیت وفاقی وزرا، پی ٹی آئی کے وزرائے اعلیٰ کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، یوٹرن عمران خان کا ٹریڈ مارک ہے، جو پہلے سخت بیان بازی کرتے اور بعد میں سمجھ آنے پر یوٹرن لے لیتے ہیں، ان کا آزادی مارچ روکنے کے فیصلے پر یوٹرن قابل ستائش ہے، انہوں نے اپنی حکومت کیلئے اچھا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ عوامی سیلاب کے سامنے بند باندھنا حکومت کے بس کی بات نہیں، خاص طور پر جس حکومت کی عوام میں جڑیں نہ ہوں وہ کس طرح ٹھہر سکتی ہے، اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت آزادی مارچ کی اجازت نہ بھی دیتی تو یہ ہونا ہی تھا۔
 
لاہور میں عہدیداروں سے خطاب میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ اناڑیوں کی موجودہ حکومت جمہوری روایات اور سیاسی تربیت سے عار ی ہے، جسے پتہ نہیں کہ جمہوریت میں آزادی اظہار رائے اور احتجاج کا حق صرف سیاسی جماعتوں ہی کو نہیں، عام شہریوں کو بھی ہوتا ہے، اگر آئینی حقوق سے انکار کریں گے تو سیاسی نظام کو تباہ کرنے کے مترادف ہوگا، جس کے ملکی سلامتی پر منفی اثرات ہوں گے، کوئی بھی حکومت احتجاج اور جمہوری عمل کو روک نہیں سکتی، اپوزیشن آنیوالی حکومت ہوتی ہے اس لیے جمہوری نظام چلتے رہنا چاہیے۔ پیر اعجاز ہاشمی نے یقین دہانی کروائی کہ آزادی مارچ پرامن ہوگا، کارکن اسلام آباد پہنچیں گے، حکومت پریشان نہ ہو، سرکاری اور نجی املاک محفوظ رہیں گی ہم وہ کام نہیں کریں گے جو خود عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہو کر کرتے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 823734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش