0
Thursday 24 Oct 2019 10:12

کراچی، ایک سال میں ون وے کی خلاف ورزی پر 10 لاکھ 99 ہزار چالان

کراچی، ایک سال میں ون وے کی خلاف ورزی پر 10 لاکھ 99 ہزار چالان
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک پولیس نے پورے سال کے دوران ون وے کی خلاف ورزی پر 10 لاکھ 99 ہزار 401 ٹکٹس چالان کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ پولیس نے بتایا ہے کہ ٹریفک پولیس نے ون وے کی خلاف ورزی پر 10 لاکھ 99 ہزار 401 چالان کیے ہیں، ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواری پر 10 لاکھ 52 ہزار 191 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ غیر معیاری سی این جی سلنڈر کے استعمال پر 4372 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، غیر قانونی چنگ چی رکشے چلانے پر 1942 چالان کیے گئے، سی این جی رکشوں میں اضافی سیٹیں لگانے پر 39 ہزار 138 چالان کیے گئے۔ کم عمر افراد کی ڈرائیونگ پر 32 ہزار 62 چالان کیے گئے، ستمبر 2018ء تا ستمبر 2019ء تک ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 33 لاکھ 63 ہزار 699 ٹکٹس چالان جاری کیے، اس دوران ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر 14602 ڈرائیور گرفتار کرلیے گئے، ٹریفک پولیس نے ڈرائیوروں سے جرمانے کی مجموعی رقم میں سے 741.45 ملین وصول کرلیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 823735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش