QR CodeQR Code

عمران خان نے وزراء کو نواز شریف کی بیماری پر بیان بازی سے روک دیا

24 Oct 2019 11:12

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بعض وزراء کی جانب سے نواز شریف کی صحت پر دیئے گئے بیانات پر اظہار ناپسندیدگی کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے وفاقی و صوبائی وزراء اور پارٹی لیڈر شپ کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی صحت کے حوالے سے سیاست مت کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو نواز شریف کی بیماری کے حوالے سے بیان بازی سے روک دیا۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بعض وزراء کی جانب سے نواز شریف کی صحت پر دیئے گئے بیانات پر اظہار ناپسندیدگی کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے وفاقی و صوبائی وزراء اور پارٹی لیڈر شپ کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی صحت کے حوالے سے سیاست مت کی جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ اپوزیشن کو جواب ضرور دیں پر نوازشریف کی صحت پر منفی بیانات سے باز رہیں۔


خبر کا کوڈ: 823741

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823741/عمران-خان-نے-وزراء-کو-نواز-شریف-کی-بیماری-پر-بیان-بازی-سے-روک-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org