0
Thursday 24 Oct 2019 11:15

مریم نواز لاہور سروسز ہسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل

مریم نواز لاہور سروسز ہسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل
اسلام ٹائمز۔ مریم نواز کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، جیل حکام نے مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔ کوٹ لکھپت جیل میں قید مریم نواز کو حکومت سے اجازت ملنے کے بعد والد نواز شریف سے ملاقات کیلئے سروسز ہسپتال لایا گیا، جہاں انہوں نے اپنے والد سے ملاقات کی، مریم نواز کو پیرول پر رہا کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلٰی عثمان بزدار سے رابطہ کیا اور ہدایت کی کہ نواز شریف سے مریم نواز کی ملاقات کرائی جائے۔ جس پر پنجاب حکومت نے مریم نواز کی نوازشریف سے ملاقات کرانے کا فیصلہ کیا۔

قبل ازیں مریم نواز کو سروسز ہسپتال میں زیر علاج نواز شریف سے ملاقات کے لئے اجازت کے معاملے پر مسلم لیگ نون نے محکمہ داخلہ کو درخواست بھیجی تھی، جو محکمہ داخلہ کو موصول ہو گئی، جس کے بعد مریم کو والد سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔ مریم نواز کو خصوصی سکیورٹی کے حصار میں کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال لایا گیا۔ اس موقع پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد ہسپتال کے باہر موجود تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 823743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش