QR CodeQR Code

اوکاڑہ پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم سمیت ڈکیتیوں کی وارداتوں میں مطلوب مبینہ ملزمان گرفتار

24 Oct 2019 11:39

پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ڈاکوؤں سے 5 موٹر سائیکل، 5 عدد موبائل فون، 1 لاکھ روپے نقدی سمیت پرس و دیگر سامان اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اوکاڑہ تھانہ صدر سرکل پولیس نے اسٹریٹ کرائم سمیت ڈکیتیوں کی وارداتوں میں مطلوب مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ اوکاڑہ میں بدھ کی شب ڈکیت گینگ کے سرغنہ عارف عرف عارفی سمیت  4 ڈاکو گرفتار کرلئے گئے، جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ڈاکوؤں سے 5 موٹر سائیکل، 5   عدد موبائل فون، 1 لاکھ روپے نقدی سمیت پرس و دیگر سامان اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا ہے کہ دیگر 3 ڈاکوؤں کی شناخت مشتاق احمد،حماد اور مدثر کے نام سے ہوئی ہے۔ مبینہ ملزمان کئی مقدمات میں مطلوب تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 823751

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823751/اوکاڑہ-پولیس-کی-کارروائی-اسٹریٹ-کرائم-سمیت-ڈکیتیوں-وارداتوں-میں-مطلوب-مبینہ-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org