QR CodeQR Code

پنجاب پولیس نے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں

24 Oct 2019 12:01

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے موثر حکمت عملی بھی تیار کر لی گئی ہے جبکہ تمام قیادت کی فہرستیں متعلقہ آر پی اوز، ڈی پی اوز کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق حکومت نے حکم دیا تو فوری گرفتاریاں شروع ہوں گی تاکہ آزادی مارچ میں کم سے کم کارکن شریک ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں۔ حکومتی حکم کے بعد آج رات 12 بجے سے پنجاب میں موجود جے یو آئی (ف) کی اعلی قیادت کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے موثر حکمت عملی بھی تیار کر لی گئی ہے جبکہ تمام قیادت کی فہرستیں متعلقہ آر پی اوز، ڈی پی اوز کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق حکومت نے حکم دیا تو فوری گرفتاریاں شروع ہوں گی تاکہ آزادی مارچ میں کم سے کم کارکن شریک ہوں۔

راستوں کی بندش اور کنٹینرز کی نقل و حمل کیلئے اہم راستوں کو بند کرنے کیلئے لاہور صوبہ بھر سے 7 کرینیں جبکہ قیدیوں کی 60 گاڑیاں بھی مانگ لی گئی ہیں تاکہ ہنگامی صورتحال میں استعمال کی جا سکیں۔ آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی ایم ٹی کو کرینیں اور گاڑیاں بھجوانے کا حکم دیدیا ہے۔ صوبہ بھر میں آزادی مارچ کے حوالے سے پولیس ڈیوٹی کا نقشہ بنا کر لائحہ عمل بھی آج ہی پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز صوبہ بھر میں 503 اضافی ریزرویں بھجوا دی گئی ہیں جن کو 26 اکتوبر کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 823760

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823760/پنجاب-پولیس-نے-ا-زادی-مارچ-سے-نمٹنے-کیلئے-تیاریاں-مکمل-کرلیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org