0
Thursday 24 Oct 2019 17:56
دھرنا دینے والوں کو انہی کی زبان میں جواب دینا چاہیئے

ایک طبقہ نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی قیدی کے طور پر پیش کر رہا ہے، فواد چوہدری

ایک طبقہ نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی قیدی کے طور پر پیش کر رہا ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طبقہ نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی قیدی کے طور پر پیش کر رہا ہے اور اپوزیشن کا مقصد صرف اور صرف پیسے دیئے بغیر مقدمات سے نکلنا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ساری اپوزیشن کا ایک مقصد ہے کہ وہ قوم کے پیسے دیئے بغیر اپنے خلاف درج مقدمات سے نکل جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری غلطی ہے کہ ہم طاقتور طبقات کی بلیک میلنگ میں آجاتے ہیں ورنہ دھرنا دینے والوں کو انہی کی زبان میں جواب دینا چاہیئے کیونکہ مٹھی بھر لوگ جو بندر تماشہ لگا کر بیٹھے ہیں، انہیں مونگ پھلی نہیں بلکہ کچھ اور چاہیئے۔

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے 31 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے اور تمام اپوزیشن جماعتوں خصوصاً مسلم لیگ (ن) نے انہیں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ایک طبقہ نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی قیدی کے طور پر پیش کر رہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ شریف فیملی اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے۔ اس موقع پر انہوں نے نواز شریف اور زرداری کا نام لئے بغیر کہا کہ ہمارے ہاں امیر بیمار ہو تو لگتا ہے قیامت آ جائے گی، پاکستان میں جب تک عام آدمی اور سیٹھ کے لئے ایک ہی قانون نہیں ہوتا، اس وقت تک ہم ایک پسماندہ معاشرہ ہی رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 823815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش