0
Thursday 24 Oct 2019 18:32
فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں پیپلز پارٹی کے عہدیدار شامل ہوں گے

اگر آصف زرداری اور میاں نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، بلاول بھٹو زرداری

اگر آصف زرداری اور میاں نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آصف زرداری اور میاں نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، اپوزیشن رہنماؤں کو صرف سیاسی انتقام کیلئے اذیتیں دی جارہی ہیں، انسانیت کی باتیں کرنے والے عمران خان کے دل میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، سیاسی مخالفین کے خلاف حکومتی رویئے کی مذمت کرتے ہیں۔ مٹھی میں این ای ڈی یونی ورسٹی کے کیمپس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق خبریں اچھی نہیں ہیں، آصف زرداری اور میاں نواز شریف احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنائے گئے ہیں، میں محسوس کرسکتا ہوں کہ نواز شریف کی دوران قید علالت سے اہل خانہ کس تکلیف سے گزر رہے ہوں گے، میں دعاگو ہوں کہ خدا میاں نواز شریف کو جلد مکمل صحت یابی دے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کو صرف سیاسی انتقام کیلئے اذیتیں دی جارہی ہیں، آصف زرداری اور نواز شریف کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ عوام دشمن حکومت کے خلاف ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انسانیت کی باتیں کرنے والے عمران خان کے دل میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، کیا عمران خان کا کسی کو چھوڑوں گا نہیں، کے بیان کا مطلب آصف زرداری اور میاں نواز شریف کی زندگیوں سے کھیلنا تھا، دعا ہے کہ نواز شریف جلد صحت یاب ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے، مخالف اور غیر جمہوری قوتیں سازشیں کررہی ہیں، حکومت سیاسی مخالفین پر دباؤ بڑھانا چاہتی ہے، سازشوں کے باوجود قومی مفاد کیلئے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو جمہوری انداز میں چلنا چاہیئے، ملک میں بیروزگاری بڑھ رہی ہے، حکومت کی عوام دشمن پالیسی میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے  کہا کہ 2018ء سے کہہ رہا ہوں کہ ادارے انتخابات میں استعمال سے متنازع ہوئے۔ انہوں نے واضح کردیا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں پیپلز پارٹی کے عہدیدار شامل ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 823819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش