QR CodeQR Code

رکاوٹیں کھڑی کرکے اپوزیشن کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے کہ حکومت ڈر گئی ہے؟ اسفندیار ولی خان

24 Oct 2019 19:14

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ حکومتی کارروائیوں سے ایسا ہی لگ رہا ہے کہ حکومت خود انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے، سیاسی قائدین کی گرفتاری پر افراتفری کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی، سفید پوش طبقے کا معاشی قتل عام کیا جا رہا ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس ماسوائے اس نعرے کے کہ سب چور ہیں کچھ بھی نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ حکومت خود اسلام آباد میں نظر بند ہوگئی ہے، رکاوٹیں کھڑی کر کے اپوزیشن کو کیا پیغام دیا جارہا ہے کہ حکومت ڈر گئی ہے؟ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی کارروائیوں سے ایسا ہی لگ رہا ہے کہ حکومت خود انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے۔ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ تبدیلی والے پی ٹی وی، سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ پر اپنے حملے بھول گئے ہیں؟ موجودہ وقت میں جتنا بھی انتشار ہے اُس میں سب سے زیادہ رول حکومت کا اپنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قائدین کی گرفتاری پر افراتفری کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی، سفید پوش طبقے کا معاشی قتل عام کیا جا رہا ہے، جمہوریت کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ اے این پی  کے سربراہ نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس ماسوائے اس نعرے کے کہ سب چور ہیں کچھ بھی نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 823827

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823827/رکاوٹیں-کھڑی-کرکے-اپوزیشن-کو-کیا-پیغام-دیا-جا-رہا-ہے-کہ-حکومت-ڈر-گئی-اسفندیار-ولی-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org