QR CodeQR Code

پشاور، آزادی مارچ کیخلاف رکاوٹیں، جے یو آئی (ف) نے حکومت کیخلاف رٹ دائر کردی

24 Oct 2019 19:19

رٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے اہم شاہراہوں کو بند کرنے کیلئے کنٹینر پہنچائے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے۔ ہائیکورٹ میں آزادی مارچ کو روکنے کے علاوہ مولانا فضل الرحمٰن کی میڈیا پر پیمرا کی پابندی کے خلاف بھی رٹ دائر کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) نے آزادی مارچ میں رکاوٹیں ڈالنے کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی۔ جے یو آئی (ف) لائرز فورم کے رہنما عبید اللہ انور کی جانب سے صوبائی حکومت کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی گئی ہے۔ رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 1973ء کے آئین میں آزادی رائے کا حق ہر پاکستانی کو حاصل ہے، آئین شہریوں کو جلسے، جلوس اور پُرامن احتجاج کا حق دیتا ہے۔ رٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے اہم شاہراہوں کو بند کرنے کیلئے کنٹینر پہنچائے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے۔ ہائیکورٹ میں آزادی مارچ کو روکنے کے علاوہ مولانا فضل الرحمٰن کی میڈیا پر پیمرا کی پابندی کے خلاف بھی رٹ دائر کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 823830

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/823830/پشاور-ا-زادی-مارچ-کیخلاف-رکاوٹیں-جے-یو-ا-ئی-ف-نے-حکومت-رٹ-دائر-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org